دوسرا ٹیسٹ میچ ، بین اسٹوکس اور سیمر میٹ پوٹس کی ٹیم میں واپسی

47

ملتان(نمائندہ خصوصی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 15اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،انگلش کپتان و آل رائونڈر بین اسٹوکس اور سیمر میٹ پوٹس کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ انگلینڈ کی 11رکنی ٹیم میں کپتان بین ا سٹروک ، زیک کرولی،بن ڈکٹ،اولی پوپ، جو روٹ،ہیری بروک، ،جمی اسمتھ،برائیڈن کرس،میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔بین اسٹوکس انجری کے باعث گزشتہ 4 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے،سیمر میٹ پوٹس اگست میں سری لنکا کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔