انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن ملتان پہنچ گئے

117

ملتان(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے ملتان پہنچ گئے۔ گزشتہ روزپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر رچرڈ تھامسن کاپرتپاک استقبال کیا۔واضح رہے کہ پاک،انگلینڈدوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔