میلبرن (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ آل رائونڈر مچل مارش اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈریوس ہیڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق مچل مارش اور ڈریوس ہیڈ گھریلو مصروفیات کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ آل رائونڈر کیمرون گرین کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ۔آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے 2023 کے ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی میچ نہیں کھیلا تاہم وہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئز ٹرافی کے لیے ٹیم پلان کا حصہ ہیں اور خاص طور پر کیمرون گرین اور مچل مارش کی غیر موجودگی میں انہیں موقع دیا گیا ہے۔دورہ انگلینڈ میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز الیکس ہیلز کو بہترین کارکردگی کے باوجود بھی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور ٹیم میں واحد وکٹ کیپر جوش انگلیس کو رکھا گیا ہے۔