خادمین ملت پاکستان نے میڈیکل بورڈ ڈاکٹر عبدالمجید کی قیادت میں قائم کر دیا

60

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے سیکرٹری جنرل صغیر علی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کی خوشی میں ادارے کے زیراہتمام ہموطنوں کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر عبدالمجید قاضی کی چیئرمین شپ میں اور چار ارکان بورڈ، ڈاکٹر عبدالغنی، سمرین، صغیر علی صدیقی ممبر و سیکرٹری، غلام سرور، مجید کاظمی پر مشتمل بورڈ قائم کر دیا گیا ہے جلد عوامی خدمت کا آغاز کر دے گا۔