عارف علوی کاکلینک سیل کیس‘متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب

19

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سیل کرنے کا معاملہ عدالت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ سابق صدر کے اہل خانہ کی درخواست پر سماعت سند ھ ہائیکورٹ میں ہوئی سینئر وکیل انور منصور خان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے جہاں سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت، ایس بی سی اے کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست 21 اکتوبر تک ملتوی کردی درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈینٹل کلینک میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کا فالو اپ ہوتا ہے، کئی مریضوں کی سرجری ہوچکی تھی ان کا کا علاج جاری ہے، مریضوں کا ریکارڈ کلینک میں سیل ہے، ڈینٹل کلینک فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔