پراناگولیمار میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق‘4زخمی

56

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار شیریں بیکری نور محمد ہوٹل کے قریب ٹریفک حاد ثے میں 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ 32سالہ اقبال ولد محمد ادریس ، 4سالہ انابیہ دختر محمد اقبال ، 8سالہ ارحمنہ دختر اقبال ، 28سالہ علینہ زوجہ اقبال زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ احمر کے نام سے کی گئی۔کورنگی چمڑا چورنگی پر مقامی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی زون میں ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا ۔آئی سی آئی مین چوک نزد فشری پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔ منگھو پیر تھانے کی حدود واٹر بورڈ جالی کے قریب ٹینک میں ڈوب کر30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔لیاقت آباد 10 نمبر نزد صمد اسپتال کے قریب سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی۔