منکرین ختم نبوتؐ کیخلاف وکلاء کا کردار قابل تحسین ہے‘پروفیسر نوراحمد

61

کراچی (پ ر)ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، گستاخ رسول کی سزا شریعت میں موت ہے اور آئین پاکستان میں بھی 295 Cکے تحت یہ سزا مقرر ہے۔ آج تک کسی گستاخ رسول کو آئین پاکستان کے تحت سزا نہیں دی گئی، جب آئین اور قانون پر عمل درآمد نہ ہو اور لوگوں کا عدلیہ پر سے اعتماد ختم ہو جائے تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے۔ ناموس رسالت و ختم نبوتؐ کے قوانین بنانے میں علماء کرام کے ساتھ ساتھ وکلاء نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان بنانے والا بھی وکیل تھا۔ منکرین ختم نبوتؐ کے خلاف آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے وکلاء کا کردار و جدو جہد قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار اسلامی نظریاتی کونسل کے پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے سٹی کورٹ کراچی میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، میلاد مصطفی آرگنائزنگ کمیٹی سٹی کورٹ کے زیر انتظام سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تاجدارِ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آرگنآئزنگ کمیٹی کے اراکین ایڈووکیٹ جاوید حلیم، ایڈووکیٹ ابرار بلوچ، ایڈووکیٹ محمد شریف شیخ، ایڈووکیٹ شمیم احمد، ایڈووکیٹ محمد سلیم خان، ایڈووکیٹ عبد الوہاب، ایڈووکیٹ عبد المجید، ایڈووکیٹ غلام اکبر جتوئی، ایڈووکیٹ اعجاز سومرو، ایڈووکیٹ محمد انجم، ایڈووکیٹ طارق آرائیں و دیگر سینئرز و ینگ لائیرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔