ٹی بی کے مریضوں کے لیے پاکستان کے پہلے آئی سی یو کا افتتاح

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے پاکستان کے پہلے آئی سی یو کا افتتاح کر دیا گیا، جہاں ٹی بی کے مریضوں کے لیے سہولت مفت فراہم کی جائے گی، اوجھا میں اس آئی سی یو کافی الحال چار بیڈ کے ساتھ آغاز کیا گیا ہے اور جلد اس سہولت میں توسیع کی جائے گی ،وائس چانسلرڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر محمد سعید قریشی نے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز(او آئی سی ڈی)میں تختی کی نقاب کشائی کر کے اور فیتا کاٹ کر آئی سی یو کا رسمی افتتاح کیا۔