انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو گیا

104

کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ یا۔