اسلام آباد:راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز تعینات کردی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کے بعد راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
دونوں شہروں میں رینجرز کی تعیناتی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اٹک اور راولپنڈی میں پاکستان رینجرز کے دو، دو ونگز کو تعینات کیا جائے گا۔
پاکستان رینجرز کے دستے امن و امان کے قیام میں سول حکومت کی معاونت کریں گے۔