اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کل ڈی چوک پر ہونے والا احتجاج مؤخر کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، احتجاج عمران خان کے طبی معائنہ کروانے کی شرط مانے کی بنیاد پر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس سی او اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کروانے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کل ہونے والا احتجاج نہیں کرےگی۔
اس سے قبل حکومت پی ٹی آئی کی بات مانتے ہوئے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہوگئی تھی ۔جہاں ڈاکٹر کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔