پاکستان کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نےذمہ داریاں سنبھال لیں

72
new country director takes over in Pakistan

اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستا ن میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی نئی کنٹری ڈائریکٹر زیاؤ چن ایما فان نے چارج سنبھال لیا۔زیاؤ چن ایما فان کو پاکستان میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے ریزیڈنٹ مشن میں شمولیت اختیار کر کے  ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کنٹری آفس کی قیادت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی بحالی ، اصلاحات اور ترقی کے عمل کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

پاکستان کیلیے نئی کنٹری ڈائریکٹر 2030 تک کے نئے مشاورتی عمل کی قیادت کریں گی۔