سندھ: ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

110

  کراچی: ایم ڈی کیٹ 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے  سندھ حکومت نے 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے،  جو امتحانی عمل کی شفافیت اور امیدواروں کے اعتراضات کا جائزہ لے کر 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر تحقیقات کے لیے ایک اعلی سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے، اس 6 رکنی کمیٹی کی سربراہی چیئرپرسن چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم ڈاکٹر شیریں مصطفی کر رہی ہیں جبکہ دیگر اراکین میں سیکریٹری مذہبی امور محمد مرید رحیمو، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم مجاہد اکبر خان، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل اور آئی بی اے سکھر و کراچی کے ماہرین شامل ہیں۔