کراچی: کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کر دیا

111

    کراچی: کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کر دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں  ایک ہی دن میں  2 گاڑیاں دن کی روشنی میں کار لفٹنگ کے ذریعے چوری کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرگرم کار لفٹنگ گینگ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون اور فائیو سی تھری میں گھروں کے باہر کھڑی 2 ٹویوٹا کرولا کاریں چوری کر کے فرار ہوگئے جس کا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق چوری کی دونوں وارداتیں اتوار کی صبح پیش آئی ہیں جبکہ چوری کی گئیں گاڑیوں کے ماڈل 2011 اور 2012 ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس ملزمان کے فرار ہونے والے راستوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہی روز میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری کرنے کی پے در پے وارداتوں نے نہ صرف ڈسٹرکٹ پولیس بلکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں کہ شہر میں کار لفٹنگ گروہ دیدا دلیری کے ساتھ شہریوں کو ان کی قیمتی گاڑیوں سے محروم کر رہے ہیں۔