علی گنڈاپور کی جرگے کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

112

   پشاور :  وزیراعلی خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ  آئین میں رہتے ہوئے پختون قبائل کے ہونے والے جرگے کے مطالبات پر 100 فیصد عمل کریں گے، وفاق نے جرگے کے حوالے سے جو اختیارات استعمال کیے وہ غیر ضروری تھے جس کی وجہ سے حالات خراب اور لوگ زخمی ہوئے۔

   اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ حالات آج سے 45 سال پہلے شروع ہوئے، دو سپر پاورز ہمارے بارڈر پر آئے تو یہ صورتحال ہوئی، ہم نے اسوقت مجاہدین کو اعزاز دیا، بدقسمتی سے پھر امریکا آیا تویہی مجاہدین تبدیل ہوکر دہشت گرد کہلائے گئے، یہ مجاہدین سے تبدیل ہوکر دہشت گردوں تک میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو اچھائیاں ہوتی ہیں انکو یاد رکھنا چاہیے، عمران خان نے فلور پر کہا تھا ہمیں پرائی جنگ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، ہر حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے، ان حالات میں جب آرمی آئی تو ایک پالیسی کے تحت آئی، چاہے کوئی آپریشن ہوں حکومت کی مرضی سے آرمی آئی ۔