نوابشاہ (نمائندہ جسارت )اشیا خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ضلعی انتظامیہ ناکام مافیا سرگرم محکمہ پرائس کنٹرول لسٹ غیر فعال ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک نوابشاہ کے سربراہ کاشف رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ لانا درحقیقت مافیا کو مضبوط کرنا ہے ہفتہ وار بیور آف اسٹیٹکس کی جانب سے مسلسل کمی کی خبریں محض ایک خواب کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں اضطراب پایا جارہا ہے محکمہ پرائس اینڈ کنٹرول لسٹ روزانہ کی بنیاد پر اشیا خورونوش کی قیمتوں کو جاری کرتا ہے نہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بناتا ہے اس محکمے کے غیر فعال ہونے کی وجہ مافیا مضبوط اور غریب مجبور ہو رہا ہے دہاڑی دار آدمی اپنے گھر کا چولہا نہیں جلا پارہا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ غریب عوام کے لیے جینا مشکل سے مشکل ترین ہو گیا ہے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں انتشار کی کیفیت پائی جاتی ہے شہید بے نظیر آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی تک نہ کی اس پر اگر شہر کی کسی تنظیم نے آواز تک نہیں اٹھائی لیکن حق دو تحریک نوابشاہ نے آواز اٹھائی بلکہ احتجاج کیا ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی لیکن موجوہ ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد ٹس سے مس نہ ہوئے حق دو تحریک نوابشاھ مطالبہ کرتی ہے ہے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائیں بڑھی ہوئی مصنوعی قیمتوں کو کم کروائیں تاکہ عام غریب عوام کی زندگی آسان ہو سکے۔