محراب پور(جسارت نیوز)حکومت سندھ کی جانب سے جبری مشقت، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور متاثرین کی بازیابی کیلئے قائم کردہ ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز لیاقت علی لونڈ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بچوں سے جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون بنایا ہے جس پر عمل درآمد ہر صورت میں کیا جائے گا، انہوں نے مزدور تنظیموں کیساتھ مل کر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے موجودہ حکومتی قوانین اور مراعات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی انکے حقوق کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے یہ کمیٹی ایس ایس پی، ایف آئی اے، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی دیگر رجسٹرڈ سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی سربراہی میں بنائی گئی ہے کمیٹی کے اراکین کو ہر ماہ بلایا جائے گا، اجلاس میں صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایاز مری، ایڈووکیٹ عبد الرحیم عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز غلام عباس گوراہو، ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔