وزیراعظم کا سابق نائب چینی وزیراعظم ووبنگائو کے انتقال پر اظہار افسوس

103

اسلاام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگائو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگائوکے انتقال پر افسوس ہوا، سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل پیپلز کانگریس اور سابق نائب وزیر اعظم وو بنگائو کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، وو بنگائو نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا، وو بنگائو کا2006ء میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل کی اس گھڑی میں ووبنگائو کے خاندان اور چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔