پاک سعودیہ دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کااجلاس‘علاقائی امن میںقربانیوں کا اعتراف

59

راولپنڈی (اے پی پی)پاک سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا 7واں اجلاس 10 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن
عبداللہ العتیبی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران سی جی ایس نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں تعاون کے جاری شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ تعاون کے نئے شعبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔