اسلام وملک دشمن قوتیں فتنوںکوجنم دے رہی ہیں‘شاداب

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ،علماء کرام کا کردار ہر ادوار میں مثالی رہاہے اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف علماء اہلسنت کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا ، پاکستان سے سودی نظام جو ظلم پر مبنی ہے ختم کرنے کیلئے علماء کرام کو آواز حق بلند کرنا ہوگی ،ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا اسلام وملک دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنے کیلئے انتشار اور فتنوں کو جنم دے رہی ہیں۔