حافظ نعیم الرحمن سے پیارے کے وفد کی ملاقات

96

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن ( پیارے ) کے صدر سید طاہر حسن، محمد اعظم چودھری سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر منظور عباسی VP اور رکن مجلس انتظامیہ اخوند سرمد نے ملاقات کی، اور انہیں PIA ملازمین، پنشنرز، بیوگان کی ائیر لائن کی نجکاری کی خبروں سے لاحق پریشانی، تشویش اور مستقبل کے خدشات سے آگاہ کیا۔پنشنرز کو پریشانی ہے کہ ان کی پنشن، علاج معالجے اور سفری سہولیات (پیسج) اور کمیوٹ شدہ پنشن کی واپسی کا کیا بنے گا۔ ابھی تک مقتدر حلقوں نے ان کو اور ان کی یونین اور ایسوسی ایشنز کو کچھ نہیں بتایا اور نہ ا عتماد میں لیا۔ شرائط ملازمت، آئین و قانو ن ، پی آئی اے سی ایل (کنورژن) ایکٹ 2016، اور SECP کے 3 مئی2024 کے آرڈر مین پنشنرز کی پنشن، میڈیکل اور سفری سہولیات کے جاری وساری رہنے اور برقرار رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پیارے کے وفد نے امید ظاہر کی کہ حافظ نعیم الرحمن پی آئی اے پنشنرز و بیوگان کے حقوق و مراعات کو قائم رکھنے/ رکھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر منعم ظفر امیر جماعت کراچی اور برجیس احمد بھی موجود تھے۔