نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان ڈینگی بخار کی وجہ سے شدید علیل ہوگئے ہیں۔ وہ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا میں داخل ہیں۔ اس موقع پر نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کے سینئرنائب صدر صغیر احمد انصاری، جنرل سیکرٹری قاسم جمال، فنا نس سیکرٹری محمد خالق عثمانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، سائٹ ایریا یونٹ کے صدراسرار احمد سواتی، لانڈھی کورنگی یونٹ کے صدر شہادت علی، اسماعیل شاہ، آفس سیکرٹری محمد زبیر اور ممبر مجلس عاملہ نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ مزید برآں این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال نے تمام محنت کشوں سے خالد خان کی مکمل صحت یابی کے لیے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ دریں اثناء ماہی گیری صنعت سے وابستہ ماہی گیروں کی تنظیم کے صدر نورحسین اراکانی کی رہائش گاہ پر خالد خان کی صحت یابی کے لیے یاسلام کا ورد ہوا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔