پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے مرکزی سینئر نائب صدر وحید حیدرشاہ نے ٹیکسلا جی ٹی روڈ کالونی کے دورہ کے موقع پر رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کالونی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز فرقان احمد اور ڈائریکٹر بزنس راولپنڈی ریجن سوار خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کالونی کا ٹرانسفارمر تبدیل کروانے میں تعاون کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کالونی کی صفائی کا مستقل بنیادوں پر انتظام کرے۔ اور اس کی مرمت بھی کروائے۔ اس موقع پر ملک عبادت، راجہ حق نواز، نور نواز خان، بابر بھٹی اور طارق اعوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔