پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے

146

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں چودھری خالد حسین کی زیرِ صدارت انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے انتہائی جوش و کروش کے ساتھ منایا گیا۔5 اکتوبر 3 بجے قائداعظم ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر اکرم شہزاد نے اپنی خوبصورت آواز میں چند آیات تلاوت کیں۔متحدہ عرب امارات اور یو اے ای دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ارسل عباس نقوی اور سیدہ عیشال زینب نے بخوبی نبھائے۔ متحدہ عرب امارات میں موجود تمام پاکستانی اسکولز سے اساتذہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ ہر اسکول کی انتظامیہ نے اپنی جانب سے اپنے اساتذہ میں سے دو دو نام اعزازی شیلڈ کے لئے بھجوائے تھے۔ اس تقریب کی مہمانِ خصوصی مسز شمائیلہ احمد پرنسپل ایجوکیشن اکیڈمی اور مہمانِ اعزازی مس لبنی تھیں ۔ اس موقع پر پاکستان ایجوکیشن اکیڈی دبئی کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔اپنے اسا تذہ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہؤے تقاریر پیش کیں۔ نظمیں پڑھیں اور ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا۔ چوہدری خالد حسین اور مسز شمائیلہ نے منتخب اساتذہ کو ان کی خدمات کا اعتراد کرتے ہوئے شیلڈ سے نوازا۔ مس شمائیلہ احمد پرنسپل پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی اور چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سینئر شارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم آج یوم اساتذہ پر تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت اور خلوص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور نسلوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینئر شارجہ صائمہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اساتذہ کی قدر کرنی چاہیئے۔ان کو معاشرے میں وہ حق اور مقام دینا چاہتے جس کے وہ مستحق ہیں۔اسلام میں اساتذہ کا مقام بہت بلند ہے۔
آخر میں کیک کاٹا گیا۔تمام مہمانوں کی تواضع چائے اور سموسوں سے کی گئی۔اس طرح ایک خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔