معروف میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کے اعزازمیں نورس ہوٹل میں عشائیہ

113

ریاض (وسیم خان ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت مدثر مبین اور سمیر مسعود کی جانب سے معروف میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کے اعزاز میں نورس ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان مدثر مبین اور سمیر مسعود نے کہا کہ ہم عمان سے انے والی مہمان جو معروف میک اپ ارٹسٹ ہے ان کو شہر ریاض میں ویلکم کرتے ہے اور کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یک جان ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیئے مل کر اپنا کردار ادا کریں ، اسمہ عمران نے نورس ہوٹل کے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پردیس میں اگر دیس کے کھانوں کا زائقہ ملے تو خوشی دوبالا ہو جاتی ہے انھوں نے فیملیز کو میک اپ کے حوالے سے مفید مشورے دیے تقریب سے معروف آرگنائزر رابعہ بنت طارق اور دیگر خواتین نے میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کا شکریہ ادا کیا۔