قومی یکجہتی اور بزنس فورمزکے وفد کی قونصل جنرل خالد مجید سے ملاقات

166
قونصل جنرل خالد مجید بزنس اور قومی یکجہتی فورمزکے وفدکے ہمراہ

قومی یکجہتی فورم اور پاکستان بزنس فورم سعودی عرب کے مرکزی رہنماوں نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد نے اس موقع پر کمیونٹی کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں چوہدری محمد امجد گجر، عقیل شہزاد آرائیں، چوہدری ریاض گھمن، انجم اقبال وڑائچ اور اعجاز بشیر شامل تھے۔ وفد نے کمیونٹی مسائل کے حل اور بزنس کمیونٹی کے لیے پاکستان بزنس فورم کی کار کردگی کے حوالے سے قونصل جنرل کو خصوصی بریفنگ دی۔ جبکہ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے پاکستان بزنس فورم کے کردار کو سراہا گیا اور قومی یکجحتی فورم کے معاملات کو درست سمت میں استوار کرنے کے لئے بہتریں تجاویز دیں۔ وفد نے قونصل جنرل خالد مجید اور انکی ٹیم کی پاک کیمونٹی کے لئے شاندار خدمات کو سراہا اور اطمنان کا اظہار کیا۔ وفد نے سعودی یوم الوطنی اور یوم آزادی پاکستان پر وقار طریقے سے منانے پر قونصل جںرل اورانکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاید، ویلفیئراتاشی عبدالرؤف مایواورپریس قونصلرمحمد عرفان بھی موجود تھے۔ دریں اثناء پاکستان اووسیزمیڈیا فورم کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل نےچیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، بزنس فورم کےعقیل شہزاد ارائیں اورانجم اقبال ورائچ کو کامیاب اور بہترین ملاقات پرمبارکباد پیش کی۔