جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں،اعجاز قادری

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گندگی کے ڈھیر دھول مٹی نے عوام کو بیمار کر دیا ہیجراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیںشہری حکومت فوری طور پر اس جانب اپنی توجہ مربوط کر کے عوام کو اس مصیبت سے نکالے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سننی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس میں نجی این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔وفد نے بتایا کہ شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں وبائی امراض نہ پھیل رہے ہوں۔سرکاری اسپتال ہوں یا علاقائی کلینک ہر طرف مریض ہی مریض نظر آرہے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں دوائیوں کا بھی فقدان ہے۔ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام نہیں دے رہے ہیںحکومت نے خود اعتراف کیا ہے ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔