فلسطین کے 192 طلبہ پاکستانی طبی اداروں میں تعلیم حاصل کرینگے

96

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت پاکستان فلسطین کے192 طلبہ کو مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔192 طلبہ میں سے27 فلسطینی طلبہ کا پہلا بیچ قاہرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فائونڈیشن کے نمائندوں نے27 فلسطینی طلبہ کے پہلے بیچ کو قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے لاہور روانہ کرنے میں سہولت فراہم کی۔ پاکستان کے لیے روانہ ہونے والا گروپ جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے کل192 فلسطینی طلبہ کے پہلے بیچ کا حصہ ہے جو پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان طلبہ کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فائونڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔