ذیلی کمیٹی کا اجلاس : آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش

64

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں حکومت سمیت دیگر جماعتوں کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش کی اس حوالے سے رپورٹ خصوصی کمیٹی میں پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ان کے گھر میں ہوا جہاں مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لیے مختلف مسودوں پر غور کیا گیا۔حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی غیر رسمی ذیلی کمیٹی کا مختصر اجلاس ہوا، جہاں حکومتی مسودے کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی کے مسودوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں کے اختلافی پوائنٹس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ آج اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کرے گی۔