رواں مالی سال کیلئے 34 ارب 73 کروڑ کا سرپلس بجٹ منظور

101

لاہور: پنجاب میں رواں مالی سال کے لیے 34 ارب 73 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ منظور کرلیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے لئے 34 ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس وزیراعلی مریم نواز نے پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہائوسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا جبکہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر5 لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، گھر پروگرام کے لئے ڈرافٹ ایپلی کیشنز 76ہزار سے زائد ہیں۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کو معاہدہ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی، وزیراعلی مریم نواز نے ہاسنگ پراجیکٹ کے درخواست دہندگان کے قواعد کی تصدیق کا عمل بروقت اورتیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پھاٹا کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے اور پھاٹا سروسز ریگولیشن 2004 کے تحت سول سب انجینئر کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی، بجٹ کی منظوری کابینہ کی بجائے پھاٹا گورننگ باڈی کی اجازت سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق ہاسنگ سکیموں میں قرعہ اندازی میں نام نہ نکلنے والے درخواست دہندگان کے واجبات کی واپسی کی اجازت دے دی گئی جبکہ پھاٹا، پی ایم یوکے لئے بھرتیاں جاب پورٹل کے ذریعے کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے پھاٹا کو زیر التوا ہاسنگ سکیموں کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر منظوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔