اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم وویانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، وو بنگاو نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وو بنگاو کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ نائب چینی وزیراعظم ووبانگ 8 اکتوبر کو 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔