اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی: لبنان سے امن فوج واپس بلانے کا مطالبہ

204

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی ہٹ دھرمی کو جاری رکھتےہوئے اقوام متحدہ سے لبنان میں تعینات امن فوج کو واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فوج کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے اس لیے اقوام متحدہ انھیں واپس بلائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حملے جاری رکھیں گے، چاہے کوئی فوجیں واپس بلائے یا نہیں،ہم رکنے والے نہیں ہیں۔

نیتن یاہونے کہا کہ اگر امن فوجوں کو نہیں ہٹاتے تو انھیں حزب اللہ کا یرغمال بنا دیں گے، امن فوجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں جنگ کے علاقے سے باہر نکالا جائے۔

خیال  رہے کہ اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے7 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جن میں اسے ایک کی حالت نازک ہے۔