ماہرین نے ڈینگی پر قابو پانے کیلیے مچھلیوں کو استعمال کرنا شرع کردیا

250
reported

راولپنڈی: پنجاب  میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کے پیش نظر ماہرین نے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے مچھلیوں کا استعمال شروع کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر روالپنڈی میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کے پیش نظر  انتظامیہ نے ماہرین کی مدد سے محکمہ فشریز کی خدمات حاصل کیں ہیں، جنہوں نے کچھ خاص مچھلیاں انتظامیہ کو فراہم کی ہیں، جو  ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ روکنے کے لیے موثر ثابت ہونگی کیونکہ یہ مچھلیاں غذا میں مچھروں کا لاروا کھاتیں ہیں۔

ماہرین نے کہا ہےکہ اس اقدامات کے بعد امید ہے کہ بہت جلد ڈینگی وائرس کے کیسز پر قابو پالیں گے،  یہ مچھلیاں مختلف علاقوں میں گندے پانی میں چھوڑ دیں ہیں،  مچھلیوں سے ڈینگی کا شکار ڈینگی ایمرجنسی کے تحت کیا گیا ہے۔