ٹیسلا کی مکمل خودکار ٹیکسی میدان میں آگئی

154

کاریں بنانے والے رجحان ساز ادارے نے ایسی خود کار برقی کار مارکیٹ میں پیش ہے جس میں اسٹیئرنگ وھیل ہے نہ پیڈل یعنی یہ ڈرائیور کے بغیر بھی ہے اور ڈرائیونگ کی مینیوئل ایسیسریز کی بھی حامل نہیں۔

بجلی سے چلنے والی اس گاڑی کی بیٹری کو inductive ٹیکنالوجی کی مدد سے وائرس لیس چارجنگ کی سہولت بھی حاصل ہے۔ یعنی اِس گاڑی کو ری چارج کے لیے کسی ری چارج اسٹیشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ اپنے مرکزی اسٹیشن سے وائر لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ری چارج کی جاسکے گی۔ اس گاڑی کی ابتدائی قیمت 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

جدید ترین ڈیزائن والی اس خود کار ٹیکسی کی ایک پُرلطف رائیڈ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک بھی لے چکے ہیں۔ وہ اس گاڑی میں بیٹھ کر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں سے گزرے۔ اس تجربے کو انہوں نے انتہائی شاندار قرار دیا۔ اُن کا کہا تھا کہ یہ گاڑی کیب سروس میں انقلاب برپا کرے گی۔