بدین: نثار کھوڑو کی صحافیوں کا سرکاری سطح پر علاج کرانے کی یقین دہانی

190

بدین (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کینسر کی بیماری میں مبتلا بدین کے 2 سینئر صحافیوں محمد اسلم میمن اور ٹنڈوباگو کے صحافی علی اکبر کولاچی کا علاج سرکاری سطح پر کرانے اور علاج کے لیے اخراجات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کے دورۂ بدین کے موقع پر پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں کی قیادت میں ملنے والے وفد کی جانب سے نثار احمد کھوڑو کو کینسر کی بیماری میں مبتلا صحافیوں کے علاج اور گرانٹ کی منظوری کے لیے دی گئی درخواست پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافتی اداروں کی تعمیر، مرمت اور صحافیوں کی فلاح بہبود کے علاوہ علاج کے لیے فنڈز مہیا کیے ہیں۔