جمس اسپتال عملے کی فحش حرکات میں قابل تشویش حد تک اضافہ

203

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جمس اسپتال کے عملے کی فحش حرکات میں قابل تشویش حد تک اضافہ ،مریضوں کے فون نمبر لے کر دوستی کے لیے تنگ اور بلیک میل کرنے کی شکایات، فحش حرکات کرتے پکڑے جانے والے ملازمین کے خلاف ڈائریکٹر کارروائی کرنے کے بجائے پردہ ڈالنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جمس اسپتال میں کرپشن، سہولیات کے فقدان، بدانتظامی، مداخلت کے بعد اب عملے کی فحش حرکات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جمس اسپتال آنے والی خواتین مریضوں کے موبائل نمبر لے کر دوستی کرنے کے لیے تنگ اور بلیک میل کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں، ڈائریکٹر کو شکایات کے باوجود کوئی نتیجہ نہ نکلا، اسپتال میں فحش حرکات کرتے پکڑے جانے والے ملازمین کے خلاف ڈائریکٹر کارروائی کرنے کے بجائے پردہ ڈالنے لگے ہیں جس پر شہر کے سماجی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ شہریوں سعید احمد، خاوند بخش اور دیگر کا کہنا تھا کہ جمس اسپتال میں مریضوں سے بدسلوکی کے واقعات شرمناک ہیں، خاتون مریضوں کو فون کرکے تنگ اور بلیک میل کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔