اسلام آباد(آن لائن)سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے 7ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاپولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے ۔انہوں نے کہاحکومت زور زبردستی سے قانون سازی چاہتی ہے تو یہ ہر گز قبول نہیں ۔حکومت کا خصوصی کمیٹی کے زریعے سب کا انگیج کرنا جمہوری طریقہ ہے ۔انہوں نے کہاہمارانمبر ون مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے خلاف کریک ڈاون بند کیا جائے ۔انہوں نے کہاہمارا مطالبہ ہے ڈاکٹروں کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے ۔