کراچی: ماہ رنگ بلوچ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

97

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے میں شیر پاؤ کالونی لانڈھی کے رہائشی مدعی اسد علی ولد شمس تبریز نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان علیحدگی پسند تحریک کی اہم رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کار ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ لوگوں کو اشتعال دلانے اور ورغلا کر نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے، پولیس کے مطابق قائد آباد تھانے میں مقدمہ 654\24 دہشت گردی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اشتعال دلانے سمیت دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔