کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) حکومت سندھ نے کراچی میں 13 تا 17 اکتوبر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے بعد کراچی میں اس دورانیے میں جلسے، جلوس اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔