اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )؛ ساوتھ ایشین کراس کنٹری چمپئن شپ میں سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ۔ گزشتہ روز سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) نے بتایا کہ سائوتھ ایشین کراس کنٹری چیمپئن شپ 24 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں2 مینز کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سینئر اور انڈر 20 کے مقابلے شامل ہیں جس میں7 ملکوں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بنگلادیش، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ چیمپئن شپ منعقد کروانے کے لئے حکومت پاکستان نے پہلے ہی این او سی جاری کر دیا تھا۔