نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ترجیحات میں شامل ہے، عصمت مری

215
حیدرآباد:مہمان خصوصی یوسی چیئرمین عصمت مری ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ ایونٹ کا افتتاح کررہے ہیں

حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) یونین کمیٹی28 کے چیئرمین جناب عصمت مری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف راغب ہوں۔ وہ علی شاہ قمبرانی باکسنگ کلب پشوری محلہ تالاب نمبر3میں حیدرآباد ڈویڑن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ 2024کے تحت بطور مہمان خصوصی تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل حیدرآباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سردار عطا محمد بلوچ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سندھ کی روایتی اجرک کے علاوہ پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر سابق انٹر نیشنل باکسر محمد علی قمبرانی، سجاد قمبرانی اور نور محمد بلوچ کے علاوہ علاقے کے معززین اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض، خلیل احمد، شبیر بلوچ، نیاز علی قمبرانی، عبدالرحمن قمبرانی، شہزاد قمبرانی نے انجام دیئے جبکہ جیوری کے فرائض جہانگیر جمالی اور رانا شیخ نے انجام دیئے۔ کل 20،مقابلے ہوئے جن کے نتائج کے مطابق28کلو گرام میں معاذ نے محمد عمران کو 2-1 سے 30کلو گرام میں بلال نے غلام مصطفی کو 2-1، اریب نے ہمزہ کو 3-0 سے ہرادیا۔