پشاور(ا سپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام اسپورٹس فیسٹول عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ میںاختتام کو پہنچ گئی خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے چیمپئن شپ میں ضلع ہری پور جبکہ انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس میں پشاور ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی ،اس موقع پرکمانڈنٹ الیون کور کرنل عابد عزیز اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مشعل ملک ، فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئر مین صاحبزادہ الہادی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس ارشاد خان ، سابقہ ڈی ایس او تحسین ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد نواز ملیزئی ، کفایت ، ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن صدر خالد حمید سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے، فیسٹول میں آل خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے چیمپئن شپ میں ہری پور نے پہلی ، چارسدہ نے دوسری اور پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی چیمپئن شپ میں پشاور، مردان، بنوں، ہزارہ، ڈی آئی اے کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔انٹرریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ اور انفرادی مقابلوں میںپشاور کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کی ٹرافیاں جیتیں۔