پاکستان میں بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت سے این او سی اب تک نہ مل سکا

145

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی حکومت سے این او سی کا انتظار ہے۔ بھارتی اسکواڈ کو بھارتی وزارت کھیل نے اب تک این او سی جاری نہیں کیا ۔ خیال رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، ورلڈکپ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا اور فائنل 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر کریگی۔ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا ڈاکٹر مہانتیش کا کہنا ہے کہ امید ہے بھارتی حکومت این او سی جاری کر دیگی۔