ـ20کان کنوں کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے،حاجی حنیف طیب

82

کراچی (صباح نیوز)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان پردہشت گردوں کی جانب سے راکٹ اوردستی بموں کے حملہ جس کے نتیجے میں 20کان کنوں کی ہلاکت اور6سے زائدافرادزخمی ہیں واقعہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کی اورواقعہ کی تحقیقات کرکے مجرمان کاکیفرکردارتک پہچانے کی اپیل کی ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس منعقد ہونے جارہی ہے ،حکومت غیر ملکی سرمایاکاری کیلیے کوشاں ہیں اُن سیاسی جاعتوں کوسوچنا چاہیے کہ جنہوںشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال دی ہے ،اجلاس میں دنیابھر کے اعلیٰ سطح کے غیرملکی مہمان شرکت کریں گے ،ایسے وقت میں احتجاج کرنا مناسب عمل نہیںبلکہ سیاسی کشیدہ ماحول پیداکرناملک وقوم کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے ،انہوںنے کہاکہ سیاست ہوتی رہے گی ،غیرملکی مندوبین کی آمد کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات بھلاکر ایک اچھا پیغام دینا چاہیے۔