اسلام مخالف کلچر اور بے حیائی کا خاتمہ کرینگے‘شاداب نقشبندی

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ علماء کرام نے ہمیشہ ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے, علماء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اخوت بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ملک کو مستحکم کرینگے ،دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرکے معاشرے سے اسلام مخالف کلچر اور بے حیائی کا خاتمہ کرینگے،دنیا میں امن وانصاف قائم کرنا ہے تو مظلوموں کو ظالموں سے نجات دلانا ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔