کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کا سبزی منڈی کا دورہ ،آکشن کے نظام کاجائزہ

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اور مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کو آکشن نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی زمان منڈی میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کیلیے آکشن کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آکشن کے قواعد پر سختی سے عمل کرایا جاے اس سے آکشن نظام بہتر ہوگا مارکیٹ کمیٹی کے مسائل حل یوں گے اور شہریوں کو مناسب قیمت پر سبزی فروٹس کی فراہمی کر نے کی حکومت کی کوششیں کامیاب کر نے میں مدد ملے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی اور سبزی منڈی میں مانٹرنگ کے لیے متعین سارہ خان نے بتا یا کہ تمام بیو پاری آکشن میں حصہ نہیں لیتے زیادہ تعداد میں موجود سپلائی کے ٹرکس سبزی منڈی سے باہر آکشن ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور آکشن ختم ہو نے اور قیمتیں مقرر ہو نے کے بعد سبزی منڈی میں داخل ہوتے ہیں اس سے کم سپلائی کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں اور آکشن کا نظام متاثر ہو رہا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آکشن سے پہلے مقررہ وقت میں سبزی منڈی میں آکشن میں حصہ لینے کیلیے پابند کیا جاے گا۔ جو آکشن میں حصہ نہیں لیں گے مارکیٹ کمیٹی ان کے خلاف قانونی اور ضروری کارروائی کرے گی۔