ڈاکٹر قدیر کی برسی سرکاری سطح پر منائی جائے ‘اسلم خان ‘عبد الماجد

42

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے زیر اہتمام امن کونسل کے صوبائی آفس گلستان جوہر میں ممتاز ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان و قوم کے ہیرو ڈاکر عبد القدیر خان کی تیسری برسی کی مناسبت سے سیمینار میں مقررین نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے وطن پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہے ان کے برسی کو سرکاری سطح پر منائی جائے۔ مولانا عبد الماجد فاروقی کا اپنے خصوصی خطاب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا نام ملکی تاریخ میں روشن ستاروں کی مانند ہمیشہ جگمگاتا رہے گا قوم انہیں محسن پاکستان کے نام سے ہمیشہ یاد رکھے گی جبکہ ایم کیو ایس سی کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ان کے شایان شان مقام نہیں دیا گیا اس کے مداوا کیلئے اقدامات کئے جائیں سیمینار سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی، حکیم محمد شعیب قریشی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے غزہ فلسطین اور لبنان میں ناجائز صہیونی ریاست اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی۔