کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ہی لوگوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور لٹیروں سے نجات حاصل کریں۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکریٹری عبد الحفیظ نے جماعت اسلامی علاقہ سو کوارٹر کورنگی کے تحت ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ناظم علاقہ محمد صفدر، یوسی وائس چیئرمین محمد طارق صدیقی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے ممبر سازی فارم پر کیے اور موبائل کے ذریعے ان کی ممبر سازی کی گئی۔ عبد الحفیظ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسائل کا شکار ہے۔ غربت، مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ دیانتدار قیادت ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز کو بے نقاب کیا ہے اور آئی پی پیز کے ذریعے عوام کے اربوں روپے ان لٹیروں نے غصب کیے ہیں۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ممبر سازی مہم میں شریک ہوکر جماعت اسلامی کو مضبوط بنایا جائے۔