اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی کوششوں سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کا تیسرا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان آئی ٹی، زراعت اور انجینئرنگ سمیت 60 سے زیادہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے طے پاگئے۔ اس سے پہلے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے وفود اپریل اور مئی میں بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاری وفود کے ابتدائی دوروں کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،سعودی وزارت سرمایہ کاری کے گزشتہ 2 دوروں میں پاکستان کی سرمایہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔