اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر جماعت کو ملک کے حالات دیکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں ، یہ غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہم نہیں جانتے کہ آئینی ترمیم کیا ہے؟ حیران ہو ں کہ حکومت مسودہ عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھ رہی،؟ کیا عوام کو حق نہیں ہے مسودہ دیکھنے کا؟ حکومت کوچاہیے کہ مسودہ عوام کے سامنے لائے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 19 ویں ترمیم چیف جسٹس افتخار چوہدری کے دباؤ میں لایا گیا تھا لیکن 18ویں ترمیم پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے، یہ موقع ہے کہ مسائل کو حل کرنے کے لیے وسیع تر ترمیم کی جائے اور معاملات کو مزید پیچیدہ نہ بنایا جائے تاکہ نظام متاثر نہ ہو۔